کیماڑی بھٹہ ولیج کے امیدواروں کا دھاندلیوں کے خلاف احتجاج

December 10, 2015 1:36 pm0 commentsViews: 28

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کیماڑی اتحاد پینل سے بھٹہ ولیج یو سی44 میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدواران نے مبینہ طور پر انتخابی نتائج میں تبدیلی کے خلاف بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوسی44 سے امیدوار کے چیئر من محمد اشرف، وائس چیئر مین عبدالرحیم نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے22 پولنگ اسٹیشن میں سے11 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں ردو بدل کرکے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ یو سی44 کے عوام کے ساتھ نا انصافی نہ کی جائے۔ سرکاری نتائج کے اعلان سے قبل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔