ضلعی شرقی میں انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

December 10, 2015 1:37 pm0 commentsViews: 18

الیکشن کمیشن انتخابات کو فوری کالعدم قرار دے کر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں
12دسمبر کو یوم سیاہ منائیں گے، پریس کلب پر دھرنا اور احتجاج بھی کیاجائے گا، طور خان، بخت منیر و دیگر کی پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے یو سی31 گجرو گلزار ہجری ضلع شرقی سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے دھاندلی پر مبنی قرار دیا ہے اور الیکشن کمیشن پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یو سی31 گلزار ہجری ضلع شرقی کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں اگر تین روز کے اندر انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا اعلان نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے اور اس سلسلے میں ہفتہ 12 دسمبر کو یوم سیاہ منائیں گے اور کراچی پریس کلب پر دھرنا دیں گے مظاہرہ بھی کریں گے، اس بات کا اعلان یو سی31 گجرو گلزار ہجری ضلع شرقی سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں جماعت اسلامی کے حاجی طور خان، مسلم لیگ ن کے حاجی بخت منیر، تحریک انصاف کے حبیب خان، سندھ ترقی پسند پارٹی کے بشیر سوئر اور پاکستان رائے حق پارٹی کے آصف خان نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔