سندھ حکومت کی خاموشی، وفاق نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا

December 10, 2015 1:39 pm0 commentsViews: 19

وفاقی وزارت داخلہ ازخود رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا آرڈیننس جاری کر سکتی ہے
آج سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد شامل ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) چار روز گزر گئے مگر کراچی آپریشن میں مصروف رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نہ ہو سکی، سندھ حکومت کی اس بارے میں خاموشی پر وفاق نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کی تو یہ کام وفاقی حکومت خود کرے گی۔ وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت وفاقی وزارت داخلہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا از خود نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب رینجرز کے سندھ میں قیام اور اختیارات کی توثیق کی قرار داد کو آج جمعرات کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔