بلدیاتی نظام میں تبدیلی کیلئے اسمبلی میں قرارداد پیش کرینگے، اظہار الحسن

December 10, 2015 1:44 pm0 commentsViews: 61

واٹر بورڈ سمیت دیگر محکموں کو میئر کے ماتحت کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر کی بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں تبدیلی کیلئے سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کی جائے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی قرار داد میں مطالبہ کیا جائے گا کہ مقامی حکومتوں کو با اختیار بنایا جائے، واٹر بورڈ، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر محکمے میئر کے ماتحت کئے جائیں۔

رینجرز کے اختیارات کا مسودہ موصول نہیں ہوا، متحدہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توثیق کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں حکومت کی جانب سے لائی جانے والی قرار داد کا مسودہ تاحال متحدہ قومی موومنٹ کو موصول نہیں ہوا، ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس قرار داد کے بارے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، مسودہ ملنے کے بعد ایم کیو ایم کی پارلیمانی کمیٹی اس پر غور کرے گی جس کے بعد ایم کیو ایم کاموقف سامنے آئے گا۔