ولیکا اسپتال میں 62کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

December 11, 2015 11:32 am0 commentsViews: 19

ادویہ کی خریداری میں کروڑوں روپے خرد برد،ایم ایس ملوث، اینٹی کرپشن نے رپورٹ تیار کرلی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ولیکا اسپتال میں 62 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، سابق ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ولیکا اسپتال میں بد عنوانیوں کی شکایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذر محمد بوذ دار نے ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ رفیق میمن کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے ولیکا اسپتال میں چھاپہ مار کر وہاں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا تھا۔ جس کی اسکروٹنی کے دوران نکشاف ہوا کہ ادویات کی خریداری کی مد میں 62 کروڑ روپے کی بد عنوانی کی گئی ہے ان مہنگی ادویات کے نام بھی ریکارڈ میں درج ہیں جو آج تک کبھی خریدی نہیں گئیں۔ ذرائع کے مطابق تمام بد عنوانیوں میں ولیکا اسپتال کے سابق ایم ایس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم ایس کی بدعنوانی کی تمام رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔