آج صبح، گلستان جوہر میں سفاری پارک کے قریب مقابلہ ڈاکو ہلاک

December 11, 2015 11:33 am0 commentsViews: 41

مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے راستے میں پولیس نے گھیر لیا جس پر مقابلہ شروع ہوگیا
فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا، ایک دم توڑ گیا ،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے گلستان جوہر سفاری پارک کے عقب میں پولیس مقابلہ1 ڈاکو مارا گیا۔ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان بر آمد تفصیلات کے مطابق آج صبح شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک16/A سفاری پارک کے عقب میں 2 موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو راہگیروں سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے۔ جنہیں حراست میں لے کر طبی امداد کیلئے جناح اسپتال لے گئے جہاں دونوں کی شناخت 25 سالہ منیر ولد فقیر اور 28 سالہ منصور ولد منظور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں فریقین کے قبضے سے اسلحہ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان بر آمد کرلیا ہے پولیس نے بتایا کہ دوران علاج ایک ڈاکو منیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توٖڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پہلوان گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں اور جرائم پیشہ ہیں اس سے قبل بھی جیل جا چکے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ شہر بھر میں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتیں کر تے ہیں۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔