ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوشش پر23 خواتین اور بچوں سمیت82 گرفتار

December 11, 2015 11:39 am0 commentsViews: 16

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کوسٹ گارڈ نے شاہجہاں جیوانی جیٹی روڈ نزد گوادر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے82 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد اور غیر قانونی طورپر بارڈر کراس کرکے ایران جا رہے تھے حراست میں لئے جانے والے افراد کے پاس ڈاکو منٹس موجود نہیں تھے جن میں 23 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔