آج صبح کراچی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آگیا

December 11, 2015 11:41 am0 commentsViews: 78

شہری سردی سے لطف اندوز، طلبہ و طالبات کو تعلیمی اداروں میں جانے کیلئے مشکلات
درجہ حرارت10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم بھی ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح کراچی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آگیا۔ سردی بڑھنے سے لوگ گھروں میں محصور، طلبہ و طلبات کو تعلیمی اداروں میں جاتے ہوئے مشکلات، شہری سردی سے لطف اندوز ہونے لگے کوئٹہ سے چلنے والی سرد ہواؤں کے بعد شہر قائد میں سردی نے ڈیرے جمانے شروع کر دئیے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جمعے اور ہفتے کو درجہ حرارت10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو سکتا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں چلنے والی سمندری ہواؤں کا رخ تبدیل ہو رہا ہے دن کے اوقات میں شمال مشرق جبکہ رات کے وقت جنوب مغرب سمت سے ہوائیں شہر میں داخل ہو رہی ہیں جمعرات کو ان ہواؤں کی رفتار7 ناٹیکل میل فی گھنٹہ تھی تاہم جمعہ( آج ) 15 سے18 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17، زیادہ سے زیادہ26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 3فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔