انوشکا شرما نے فلم سازی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

December 11, 2015 11:42 am0 commentsViews: 15

آئندہ سال تین فلمیں پروڈیوس کرینگی
فلم کے لئے منفرد کہانیوں کی تلاش میں ہیں
ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ انوشکا شرما آئندہ سال تین فلمیں پروڈیوس کریں گی۔ بالی ووڈ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ فلم نگری میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور اب ایسے موضوعات کو فلموں میں شامل کرنا ہوگا جو موجودہ دور کی ڈیمانڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی جانب سے بہت میری فلموں کو ہمیشہ اچھا رسپانس ملا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اگلے برس دو سے تین نئی فلمیں پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلموں کیلئے ایسی کہانیوں کی تلاش میں ہوں جو منفرد ہوں تا کہ انہیں پسند کیا جائے۔ انوشکا شرما بطور پروڈیوسر فلم این ایچ ون بنا چکی ہیں اور اب نئے سال میں تین فلمیں پروڈیوس کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ ان تین فلموں میں سے ایک میں خود بھی بطور ہیروئن کام کریں گی۔