کرک میں سیاہ بارش سے عوام خوف زدہ

December 11, 2015 11:47 am0 commentsViews: 26

2 یونین کونسلز میں گھروں کے صحن میں بڑے برتن میں سیاہ پانی جمع ہو گیا
گناہوں کا بوجھ بڑھنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو کر آفات نازل کرتا ہے، مولانا شاہ عبدالعزیز
کرک( مانیٹرنگ ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی یا آخرت کی نشانی ضلع کرک کی دو یونین کونسلز میں گرج چمک کیساتھ سیاہ بارش عوام شدید خوفزدہ ہو گئے۔ گذشتہ رات خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے دو یونین کونسلز ورانہ احمد آباد اورلتمبر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھارسیاہ بارش ہوئی جس سے علاقے نے سیاہ چادر اوڑھ لی جبکہ گھروں کے صحن میں پڑے برتنوں میں سیاہ پانی جمع ہوگیا جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اس سلسلے میں جب سابق ایم این اے مولانا شاہ عبدالعزیزسے رابطہ کیا تو انہوں نے اسلام سے دوری کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روئے زمین پر گناہوں کا بوجھ بڑھنے کیوجہ سے اللہ تعالی ناراض ہوکر آفات نازل کرتا ہے جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتیں۔عوام کو چاہئیے کہ اپنے گناہوں پر توبہ استغفار کریں اور اسلامی تعلیمات پر عمل کریں۔