رینجرز کی خدمات پر شکریہ ادا کرنا چاہیے، لیاقت جتوئی

December 11, 2015 11:52 am0 commentsViews: 43

یہاں الٹا کام ہو رہا ہے، لٹیروں کو اس بار بھاگنے نہیں دیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن اپنی انتہائی حدود کو چھو رہی ہے اور کرپشن کی روک تھام کا جو کام سندھ حکومت کو کرنا چاہئے تھا وہ مجبوراً رینجرز کو کرنا پڑ رہا ہے۔ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ خصوصاً کراچی میں بحالی امن کیلئے رینجرز نے جو خدمات انجام دیں اس پر حکومت سندھ کو اس کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جبکہ یہاں الٹا کام ہو رہا ہے اور رینجرز کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ لیڈروں کو اس بار بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔