رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیلئے کور کمانڈر کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

December 11, 2015 11:52 am0 commentsViews: 24

وزیراعلیٰ نے کور کمانڈر کو سندھ حکومت کے نقطہ نظر اور تحفظات سے آگاہ کر دیا
رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ وزیراعلیٰ کرینگے، معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا، مولا بخش چانڈیو
وفاقی وزیر داخلہ سندھ حکومت پر نظر رکھنے کے بجائے وفاقی وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھیں، مشیر اطلاعات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سینئر وزیر سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے حوالے سے سندھ حکومت کے نقطہ نظر اور تحفظات سے آگاہ کیا واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات ختم ہوئے پانچ روز گزر چکے ہیں لیکن سندھ حکومت نے اختیارات میں توسیع کے معاملے کو سندھ سمبلی کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولانا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ہی کریں گے ۔