شاہراہ پاکستان سے42 سے زائد غیر قانونی اشتہاری بورڈز ہٹادیئے گئے

December 11, 2015 11:56 am0 commentsViews: 33

کراچی( نیوز ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ لوکل ٹیکسز نے عدالت کے حکم پر شہید ملت روڈ اور شاہراہ پاکستان سے42 سے زیادہ اشتہاری بورڈز‘ پرائیویٹ سائن بورڈز اور پول ہائی ماسٹ کے غیر قانونی اشتہاری بورڈز سمیت 35 سے زائد بینرز کو ہٹادیا جبکہ جاری کارروائی کے دوران شیر شاہ سوری روڈ‘ شاہراہ پاکستان‘ راشد منہاس روڈ سمیت دیگر علاقوں سے غیر قانونی ہورڈنگز ‘پرائیویٹ سائن بورڈز کو ہٹانے کی کارروائی بھی جاری ہے۔