پولیس کے86 چھاپے،96 ملزمان گرفتار

December 11, 2015 11:57 am0 commentsViews: 20

بلوچستان کی کمان تبدیل، ثناء اللہ زہری نئے وزیراعلیٰ ہونگے
وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد ثناء اللہ زہری کو نامزد کیا، اجلاس میں فیصلہ
مری معاہدے کے تحت ڈاکٹر عبدالمالک کے عہدے کی مدت پوری ہوگئی، ذرائع
اسلام آباد( مانیٹرنگ دیسک) مری معاہدہ کے تحت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے عہدے کی مدت پوری ہونے پر وزیر اعظم نے نواب ثناء اللہ زہری بلوچستان کا آئندہ وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا۔ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ مری اعلامیے کی روشنی اور اپنے سیاسی اتحادیوں کی مشاورت کے بعد کیا۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میرے دل کے قریب ہے اور توقع کرتا ہوں کہ نئے وزیر اعلیٰ صوبے میں امن و سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ معاونت فراہم کرتی رہے گی اس ضمن میں وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس میں محمود خان اچکزئی، اسحاق ڈار، چوہدری نثار علی خان، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک اور سینیٹر حاصل خان بزنجو نے شرکت کی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور سردار ثناء اللہ زہری نے وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی۔ آئی این پی کے مطابق آئندہ 3 روز کے اندر ڈاکٹر عبدالمالک اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے علاوہ ازیں مسلم لیگ ن بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان نامزد وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔