اسلام آباد میں کراچی کے4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

December 11, 2015 11:58 am0 commentsViews: 16

ملزمان نے کراچی اور اسلام آباد میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا
گرفتار افراد ڈکیتی اور بھتے کی رقم کراچی کی سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس میں جمع کراتے تھے، پولیس
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد سے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے گئے ہیں جن کا تعلق کراچی کی ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ سمیت کراچی اور اسلام آباد میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزمان میں ثمر، عبداللہ، اور ان کے 2 ساتھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ سمیت کراچی اور اسلام آباد میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ وہ ڈکیتی اور بھتے کی رقم اکٹھی کرکے کراچی کی سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس میں جمع کراتے تھے۔