پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت8 ملزمان کو گرفتار کر لیا

December 11, 2015 12:03 pm0 commentsViews: 24

رانگی واڑہ سے لیاری گینگ وار کے دو کارندے گرفتار، اتحاد ٹاؤن پولیس نے تین ملزمان پکڑ لیے
سہراب گوٹھ سے ٹارگٹ کلر پکڑا گیا، عوامی کالونی پولیس نے بھی دو ملزمان کو حراست میں لے لیا
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت 8ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ،دستی بم اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر عدیل ولد محمد خان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،دستی بم اور 125 موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی،دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحے کے تحت مقدمہ الزام نمبر 365/2015 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان رازالکریم اور عارف بنگالی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔چاکیواڑہ پولیس نے لیاری رانگی واڑہ سے دوملزمان مختیار اور نظام کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔اتحاد ٹاؤن پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عقیل محمود، عبداللہ اور داویر خان کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔