مارٹن روڈپر،دکان پر بھتہ خوروں کی فائرنگ، بیٹا ہلاک باپ زخمی

December 11, 2015 12:03 pm0 commentsViews: 36

کاشف ہارڈویئر کی دکان کو ملزمان کی جانب سے بھتے کی پرچیاں دی گئی تھیں گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دکان پر گولیاں برسا دیں
گولیاں لگنے سے باپ اور دو بیٹے زخمی ہوگئے، ایک بیٹا دم توڑ دیا دکاندار پولیس کو اصل حقائق بتانے سے گریز کررہے ہیں
کراچی(کرائم رپورٹر) جمشید کوراٹر کے علاقے مارٹن روڈ پر واقعہ کاشف ہارڈ ویئر کی دکان پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،گولیاں لگنے کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا،مقتول کا والد اور بھائی بھی زخمی ہوئے،مذکورہ دکان مالک کو بھتہ خور وں نے کئی ماہ قبل بھتے کی پرچیاں دی تھی۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوراٹر کے علاقے مارٹن روڈ پر واقعہ کاشف ہاڈویئر شاپ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھندفائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،گولیاں لگنے کے نتیجے میں باپ اور دوبیٹے زخمی ہوئے،گولیوں کی آوازسے موقع پر بھگڈراور خوف وہراس پھیل گیا،پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول اپنی تحویل میں کرلیے،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے مقتول کی شناخت 30 سالہ زاہد ولد سعید کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں مقتول کا بھائی کاشف اور والد 60 سالہ سعید ولد عبدالظہیر زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے،ابتداء میں واقعے کو پولیس کی جانب سے ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ بتایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور جائے وقوعہ کے دکاندار پولیس کو اصل حقائق بتانے گریز کررہے ہیں،پولیس کے مطابق مقتول اور مضروبین افراد مارٹن روڈ پر واقعہ نفیسہ آباد کے رہائشی ہیں،تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔