لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان فائرنگ سے زخمی

December 11, 2015 12:08 pm0 commentsViews: 21

کراچی( کرائم رپورٹر)آرام باغ کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ امان اللہ کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)قائد آباد کے علاقے شیر پاؤ کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد 28 سالہ محمود ولد حضرت گل اور30 سالہ جمیل ولد رحیم بخش زخمی ہوئے،پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ٹیپو سلطان کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 ای مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے محمد شاہد ولد محمد یعقوب زخمی ہوا۔