بولٹن مارکیٹ سے کپڑے کا جعلساز سپلائر گرفتار

December 11, 2015 12:09 pm0 commentsViews: 39

مشہور زمانہ گل احمد ٹیکسٹائل کے سوٹ کی نقالی کرکے شہر کی دکانوں پر ساتھیوں کی مدد سے سپلائی کرتا تھا
ایف آئی اے نے کمپنی کے چیکر کی شکایت پر چھاپہ مار کر مشتاق نامی شخص کو گرفتار کرلیا، جعلی سوٹ برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کا چیکرز کے ہمراہ بولٹن مارکیٹ پر چھاپہ ۔ملک کی معروف کمپنی گل احمد ٹیکسٹائل کے قیمتی سوٹ جعلسازی سے تیار کرکے کمپنی کے نام سے سپلائی و فروخت کرنے والا جعلساز دکاندار وسپلائر گرفتار۔بڑی تعداد میں نقلی سوٹ برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق گل احمد کمپنی کے چیکر نعیم نے شکایت درج کرائی کہ بولٹن مارکیٹ ٹیکسٹائل پلازہ کی شاپ نمبر54میں ملک کی معروف کمپنی گل احمد ٹیکسٹائل ملزلمیٹیڈ کے مشہور زمانہ سوٹ کی نقالی تیار کرکے گل احمد ٹیکسٹائل کے نام سے جعلی سوٹ جعلسازدکاندارو ں ان کے ساتھی شہر میں سپلائی و فروخت کررہے ہیں جس سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ بعدازاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے چیکرز کے نمائندے کے ہمراہ بولٹن مارکیٹ میں مذکورہ دکان پر چھاپہ مارکر دکاندار مشتاق احمد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں گل احمد ٹیکسٹائل کے نام سے جعلسازی سے تیار کئے گئے بڑی تعداد میں سوٹ برآمد کرلئے۔