کراچی کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے لوگ گھروں سے باہر آگئے

December 11, 2015 12:12 pm0 commentsViews: 31

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ساحلی علاقوں میں جمعرات کو دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔امریکی جیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت4.2جبکہ اس کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی ۔زلزلے کے جھٹکے گزشتہ روز بھی محسوس کیے گئے تھے ۔بدھ کو آنے والے زلزلے کی شدت4ریکارڈ کی گئی تھی ۔زلزلہ آنے کے بعد لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔زلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے گئے ۔