سیکورٹی کی عدم فراہمی پر شرقی اور غربی میں پولیو مہم ملتوی

December 11, 2015 12:11 pm0 commentsViews: 16

والدین بچوں کو پولیو کے قطرے سے منع کرتے ہیں جس کی کئی وجوہات ہیں، ٹی ایچ او
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ضلع شرقی کی 2اور غربی کی 3یوسیز میں سیکیورٹی نہ ملنے پرجمعرات کو ہونے والی پولیو مہم منسوخ کر دی گئی ہے۔شہر میں جاری انسدداد پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع شرقی کی 2اور غربی کی3 یوسیز میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی نہ ملنے پر پولیو مہم ملتوی کری گئی۔اس ضمن میں ٹی ایچ او جمشید ٹاؤن ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا کہ ابھی بھی کچھ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے منع کرتے ہیں، جس کی کئی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی نہ ملنے کے باعث کچھ یوسیز میں پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق تین روزہ پولیو مہم میں شہر کے30لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔