امین فہیم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرار داد آج اسمبلی میں منظور کی جائے گی

December 11, 2015 12:13 pm0 commentsViews: 22

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سینئر سیاست دان ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم محمد امین فہیم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قرار داد جمعہ کو سندھ اسمبلی میں منظور کی جائے گی ۔ اس قرار داد پر متعدد ارکان خطاب کریں گے اور وہ مخدوم امین فہیم کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔ یہ قرار داد سندھ کے سینئر وزیر تعلیم اور پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں پیش کر دی ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مخدوم محمد امین فہیم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے ۔ انسانیت ، سیاست ، زبان ، ثقافت ، شاعری اور سماجی شعبے میں ان کی بے مثل خدمات کو سراہتا ہے ۔