86چھاپوں اور 3 مقابلوں کے بعد 96 ملزمان گرفتار

December 11, 2015 12:15 pm0 commentsViews: 24

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اورمقابلوں کے بعد96ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرنے کا دعوی کیا ہے۔کراچی پولیس ترجمان کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 86چھاپہ مار کارروائیوں اور3مقابلوں کے بعد96ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 23ملزمان ،امتناع منشیات کے مقدمے میں 11ملزمان ،22مفرور واشتہاری ملزمان جبکہ دیگر جرائم میں ملوث 37ملزمان بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے24پستول اورمنشیات برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔