کالا باغ ڈیم ملک کے سیاستدان نہیں کوئی ڈکٹیٹر بنا سکتا ہے، حلیم عادل

December 11, 2015 12:16 pm0 commentsViews: 54

سندھی ٹوپی اور اجرک کراچی والوں کے لئے بھی اہمیت رکھتی ہے، ٹھٹھہ میں صحافیوں سے بات چیت
ٹھٹھہ (نمائندہ آغاز) سابق صوبائی مشیر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑاہے جس کو ملک کے سیاستدان نہیں ایک ڈکٹیٹر بنا سکتا ہے اور کالاباڈ یم بنانے کا فائدہ صرف پنجاب کے سیا سدانوں کو پہنچے گا ․ ایکتا ریلی کے سلسلے میں کرا چی سے سکھر جاتے ہوئے پریس کلب ٹھٹھہ میں صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ایکتا ریلی کا مقصد شہری اور دیہاتی علاقوں کی تفریق کو دور کرناہے ․ٹوپی اجرک جتنی اندرون سندھ والوں کے لیے ہے اتنی کراچی والوں کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے ․ سندھ ہم سب کا ہے صوبے مضبوط ہونگے تو وفاق بھی مضبوط ہو گا۔ سندھ کے حقوق کیلئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے سندھ کے عوام اتحاد کا مظاہرا کرکے اپنے حقوق حاصل کریں ، انھوں نے کہا کہ وفاق کی دعویدار پارٹیاں اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے صوبائی سطح کی پارٹیاں بن گئی ہیں ۔ جس کے باعث وفاق کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور سندھ سمیت چھوٹوں صوبوں میں احساس محرومیوں کی ذمہ دار وہ پارٹیاں ہیں جو اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی 18ترمیم کے باوجود صوبوں کو اپنے حقوق نہ دلاسکیں ۔اس موقع پر سینئر صحافی خورشید عباسی ، نعیم عادل شیخ ،ڈاکٹر ریاض رند اور دیگر بھی موجود تھے ، سابق صوبائی مشیر نے پریس کلب ٹھٹھہ کے صحافیوں کو ایکتا ڈے کے حوالے سندہی ٹوپی اور اجرک کے تحفے پیش کیے ۔