ایک شام انور مسعود کے نام

December 11, 2015 12:17 pm0 commentsViews: 63

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی 8ویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز کے چوتھے اجلاس میں ’’ ایک شام انور مسعود کے نام ‘‘ منائی گئی ۔جس میں نظامت کے فرائض معروف شاعر امجد اسلام امجد نے انجام دیتے ہوئے دنیا بھر میں مزاح و طنز یہ شاعری کے حوالے سے شہرت رکھنے والے انور مسعود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاانور مسعود کی شاعری میں طنز کے نشتر اور مزاح کی چاشنی بھی اپنے ہی انداز میں جلوہ گری دکھا تی ہے۔اس موقع پر انور مسعود نے کہا تین زبانوں کو جانتا ہوں، میری مادری زبان پنجابی ہے ۔میرے بچوں کی مادری زبان اردو ہے اور تعلیم میں نے فارسی میں حاصل کی ۔میرے ماں باپ مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن اللہ کو دوسروں کی زندگی عزیز تھی ،اس لئے ڈاکٹر تو نہ بن سکا لیکن ان کے لئے بہت لکھا۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر کے حوالے سے نظم سنائی ۔نئی و پرانی مزاحیہ نظمیں سناکر سماں باندھ دیا۔