دھابیجی پمپنگ اسٹیشن، بار بار بجلی کے تعطل سے شہری22 ملین گیلن پانی سے محروم

December 11, 2015 12:22 pm0 commentsViews: 18

کے الیکٹرک نے بدھ کوK-2 اور جمعرات کوK-3 پر بجلی کی فراہمی ڈھائی گھنٹے تک معطل کر دی تھی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی عدم فراہمی کے باعث22 ملین گیلن پانی کی قلت رہی‘ تفصیلات کے مطابق K-2 پر بدھ کی رات 12:05 پر بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور 1:05 پر بجلی بحال کی گئی اس دوران7 ملین گیلن پانی کم فراہم ہوا جبکہ جمعرات کی صبح دھابے جی پمپنگ اسٹیشن فورتھ فیز K-3 پر صبح5:55 پر بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور کے الیکٹرک نے بجلی سوا گھنٹے کے بعد 7:10 بجے بجلی بحال کی جس کے باعث K-3 سے 7 ملین گیلن جبکہ فورتھ فیز سے8 ملین گیلن پانی کم فراہم ہوا مجموعی طور پر 22 ملین پانی گیلن شہریوں کو کم فراہم ہوا۔