کزن کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی 6روز پرانی لاش برآمد

December 11, 2015 12:25 pm0 commentsViews: 21

موچکوکی رضوان سوسائٹی میں نعمت اور اختیارنامی افراد16 سالہ بچی کو قتل کرکے اندرون سندھ فرار ہو گئے تھے
فون آنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش قبضے میں لے لی، مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے روانہ
کراچی( کرائم رپورٹر) موچکو میں کزن کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کی لاش 6 روز بعد ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کی گئی‘ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم اندرون سندھ روانہ ہوگئی ہے‘ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے رضوان سوسائٹی میں پولیس نے نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے6 روز پرانی 16 سالہ نبی بخش ولد صلاح الدین کی تشدد زدہ مسخ شدہ لاش برآمدکرلی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا‘ پولیس نے بتایا کہ مقتول سائٹ بی کے علاقے کلمتی گوٹھ کا رہائشی اور شیر شاہ میں ملازمت کرتا تھا‘ مقتول کے سسر نے سائٹ بی تھانے میں 4دسمبر کو مقتول کی گمشدگی کی رپورٹ کی رپورٹ درج کروائی تھی جس کے بعد پولیس نے مقتول کی تلاش شروع کردی تھی‘ اسی دوران 10 دسمبر جمعرات کی صبح مقتول کے سسر کو مقتول کے چچا نے اندرون سندھ سے فون کرکے بتایا کہ مقتول کو اس کے دو کزن نعمت اور اختیار نے قتل کیا ہے اور لاش کو رضوان سوسائٹی میں پھینکنے کے بعد فرار ہو کر سندھ پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے مجھے خود تمام واقعے سے آگاہ کیا ہے‘ اس اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش برآمد کرلی ہے۔