نیٹی جیٹی پل پر موٹر سائیکل نیچے گر گئی2افراد ہلاک

December 11, 2015 12:25 pm0 commentsViews: 21

المناک حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا ،مرنے والے دونوں نوجوان ماڑی پور کے رہائشی ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے نیٹی جیٹی پل پر ٹریفک حادثہ2 افراد جاں بحق‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح نیٹی جیٹی پل بائیک سلپ ہونے سے پل کے اوپر سے گر کر 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا‘ جہاں متوفین کی شناخت 35 سالہ احمد اور 25 سالہ جہانزیب کے ناموں سے ہوئی ہے‘ پولیس نے بتایا کہ مقتولین ماڑی پور کے رہائشی بتائے جاتے ہیں اور واقعے کے وقت کام پر جارہے تھے‘ پولیس نے بتایا کہ نیٹی جیٹی کے اوپر والے پل سے گر کر دونوں ہلاک ہوئے ہیں اور حادثہ بائیک سلپ ہونے کے باعث پیش آیا ‘پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔