10 سال میں2 ارب ڈالر پاکستان سے بیرون ملک منتقل ہوئے

December 12, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 23

جن149 ممالک نے غیر قانونی رقوم باہر بھیجی ان میں پاکستان کا109 واں نمبر ہے، امریکی تھنک ٹینک
کراچی( یو پی پی ) 10 سال کے دوران پاکستان سے چوری چھپے2 ارب ڈالر بیرون ملک بینکوں کی تجوریوں میں منتقل کر دئے گئے امریکی تھنک ٹینک کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن بڑے149 ممالک سے غیر قانونی رقم باہر بھیجی گئی ان میں پاکستان کا نمبر109ہے صرف2010ء کے دوران پاکستان سے72 کروڑ ڈالر غیر قانونی طریقے ے باہر منتقل کر دئے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی رقم کی منتقلی سے ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو2004ء سے2013ء کے دوران8.7 ہزار ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اس عرصے میں سب سے زیادہ پیسہ چوری چھپے چین سے بھیجا گیا جس کی مالیت1400 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔