متحدہ نے سندھ میں تنہا اڑان بھرنے کی تیاری کر لی

December 12, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 16

رابطہ کمیٹی کے پاکستان اور لندن میں اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرنے پر مستقبل میں بھی کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے سندھ میں اب اکیلے ہی اڑان بھرنے کی تیاری کرلی‘ پارٹی اجلاس میںپیپلز پارٹی سے اتحاد نہ کرنیکا فیصلہ کرلیا ‘ ایم کیو ایم کا لندن اور پاکستان میں ہنگامی اجلاس ہوا‘ جس میں پیپلز پارٹی سے کسی بھی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ مستقبل میں پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں کیا جائیگا‘ واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔

وزیر اعلیٰ کا لیاقت علی خان کے دور کو کرپٹ قرار دینا قابل مذمت ہے، متحدہ رابطہ کمیٹی
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے لیاقت علی خان کے دورے کے بارے میں آنے والے بیان پر متحدہ کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ کی جانب سے لیاقت علی خان کے دور کو کرپٹ قرار دینے کی مذمت کی ہے۔ قائم علی شاہ کا بیان نفرت آمیز سوچ کا مظہر ہے۔ قائم علی شاہ کرپشن روکنے کے بجائے جواز پیش کر رہے ہیں لیاقت علی خان نے پیپلز پارٹی کی طرح قوم کی دولت کو نہیں لوٹا تھا۔