کالعدم تنظیموں کی جانب سے آرمی پبلک اسکول جیسے حملوں کا خطرہ

December 12, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 52

کراچی سمیت ملک بھر میں سانحہ16 دسمبر کے حوالے سے اسکولوں کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ16دسمبر کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں قائم اسکولوں پر حملوں کے خدشات کے پیش نظر سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ، کالعدم تنظیموں کی جانب سے اسی طرز کے حملے کیے جاسکتے ہیں۔ سندھ پولیس کے ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گزشتہ سال پشاور میں اسکول پر ہونے والے حملے کی طرز کے حملے کیے جانے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جس کے بعد سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پر مامور ادارے کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے اور شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چار کالعدم تنظیموں کے کارندوں نے اس طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے جس کے بعد سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنا شروع کردیے گئے ہیں۔