آج صبح، کوئٹہ میں چیک پوسٹ پر بم دھماکہ،2 اہلکار زخمی

December 12, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 141

جوائنٹ روڈ پر واقع سیکورٹی چیک پوسٹ پر اچانک دھماکہ ہوا، دونوں اہلکار اسپتال منتقل، علاقے میں خوف و ہراس
پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، ڈی ایس پی جان داد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا
کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح کوئٹہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر بم دھماکہ 2 اہلکار شدید زخمی، پشاور میں ڈی ایس پی نا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میں واقع سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب اچانک بم دھماکہ ہوا جس کی زدمیں آکر دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ادھر پشاور میں پولیس کے ڈی ایس پی جان داد پر نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔