آج صبح،ڈیفنس میں ریٹائرڈ میجر قتل

December 12, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 21

مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فیزون میں دبئی اسلامک بینک کے قریب فائرنگ کرکے احسن رضا کو قتل کردیا
مقتول پراپرٹی کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا، لین دین کے تنازعے پر قتل کیے جان کا شبہ ہے
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے ڈیفنس فیز ون میں فائرنگ سے ریٹائر میجرقتل‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح ڈیفنس تھانے کی حدود فیز ون دبئی اسلامک بینک کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے احسن رضا ولد ظہور رضا کو قتل کردیا اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘ اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی‘ ایس ایچ او ڈیفنس کمال نسیم نے بتایا کہ مقتول ریٹائرڈ میجر تھا‘ اور اب پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا اور ڈیفنس فیز 2کارہائشی بتایا جاتا ہے‘پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ نے بیان دیا ہے کہ مقتول احسن رضا گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نکلے تھے اور اب موٹر سائیکل نہیں ہے‘ پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے یا کوئی زمینوں کا لین دین کا تنازعہ معلوم ہوتا ہے‘ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کو 2 گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں جسے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے‘ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی‘ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔