اسلام آباد میں موبائل فون سروس اچانک معطل ہونے سے خوف و ہراس

December 12, 2015 4:06 pm0 commentsViews: 16

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی دار الحکومت میں موبائل فون سروس کے اچانک معطل ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا، دار الحکومت میں حکومت کے مستقبل کے بارے میں بھی افواہوں نے بازار سر گرم کر دیا، جمعہ کی دوپہر کے وقت دار الحکومت میں موبائل فون سروس اچانک معطل ہوگئی تھی جس سے لوگوں کے آپس میں رابطے معطل ہو کر رہ گئے۔ والدین اپنے بچوں کی خیریت دریافت کرنے کیلئے اسکولوں میں پہنچ گئے۔ موبائل فون سروس معطل ہونے کے فوراً بعد شہر میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہوگئی۔