میاں بیوی اور7 بچے زندہ جل کر ہلاک ہوگئے

December 12, 2015 4:07 pm0 commentsViews: 19

دادو( مانیٹرنگ ڈیسک) دادو میں سردی سے بچنے کیلئے لگائی گئی آگ نے میاں بیوی اور7 بچوں کی زندگی کے چراغ بجھادئیے تفصیلات کے مطابق دادو کے علاقے واہی پاند ہی سے100 کلو میٹر فاصلے پر واقع سندھ کے کوہ مرہ گورکھ ہل اسٹیشن پر رات کے وقت ایک محنت کش خاندان سویا ہوا تھا کہ اچانک آگ لگ گئی جس سے جھنڈو آلکھانی ، اس کی بیوی شریفاں اور7 بچے 10 سالہ نصیر، 4 سالہ مارو، 4 سالہ وارث، 14 سالہ مومل، 2 سالہ زرینہ، 8 سالہ برکت علی اور2سالہ سکینہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔