سندھ حکومت دہشت گردوں کو مسلط کرنا چاہتی ہے، آفاق احمد

December 12, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 22

رینجرز اختیارات کا معاملہ اسمبلی سے منظور کرانے کی شرط عائد ہونے پر فورسز کی محنت ضائع ہو گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی دو کروڑ عوام پر دوبارہ دہشت گردوں کو مسلط کرنا چاہتی ہے، وفاق خاموش ہے جبکہ تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت صوبائی حکومت کی اجازت لازمی نہیں، ذاتی مفادات اور کرپٹ عناصر کو بچانے کے لیے کراچی کا امن دائو پر لگانا دانشمندی نہیں، صوبائی حکومت توسیع کا معاملہ اسمبلی سے مشروط کرکے سیکورٹی اداروں کی دو سال کی محنت ضائع کررہی ہے، جس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر گلشن اقبال سے آنے والے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ سندھ حکومت کے اختیارات سے متعلق دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ قیام امن اور کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کی پالیسی سمجھنے اور رائے قائم کرنے میں عوام کو مشکل نہ ہو۔