آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

December 12, 2015 4:08 pm0 commentsViews: 29

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شہر کے درجہ حراست میں نمایاں کمی آئے گی اور موسم سرد رہے گا، سردی بڑھتے ہی شہر قائد کی گرم ملبوسات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہریوں کی بڑی تعدد نے گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لائٹ ہائوس، صدر اور شہر کے دیگر مقامات کا رخ کر لیا ہے۔ استعمال شدہ گرم ملبوسات کے نرخوں میں بھی اضافہ کرد یا گیا ہے۔