ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار

December 12, 2015 4:09 pm0 commentsViews: 24

اسلام آباد( صباح نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کا کائونٹر ٹیرر ازم ونگ کی تفتیشی ٹیم کے ملزموں سے اب تک ہونے والی تفتیش کی ابتدائی انٹروگیشن رپورٹ تیار کرلی۔ ابتدائی رپورٹ میں تینوں ملزموں کا دفعہ164 کا بیان آپس میں رابطوں کیلئے استعمال کئے گئے موبائل فون اور ای میلز کی تفصیل شامل ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے مقدمے میں نامزد ملزم کاشف خان کی تلاشی بھی شروع کر دی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کائونٹر ٹیرر ازم ونگ کی تفتیشی کوٹیم نے ملزم معظم علی ، خالد شمیم اور محسن علی سید سے اب تک ہونے والی تفتیش کی روشنی میں ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دفعہ 164 کے تحت ملزموں سے قلمبند کئے گئے اعترافی بیان کو انٹرو گیشن رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔