ننکانہ صاحب میں سیکورٹی فورسز سے مقابلہ 5دہشتگرد ہلاک

December 12, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 22

مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ننکانہ صاحب میں حساس ادارے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں5 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد ہوا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اہم کاغذات بھی ملے ہیں۔ جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بعض سرکاری تنصیبات اور اداروں کونشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم انٹیلی جنس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔