پرواز منسوخ ہونے پر نکاح کیلئے کراچی جانے والادولہا کا ایئر پورٹ پر احتجاج

December 12, 2015 4:13 pm0 commentsViews: 51

لاہور( یو پی پی) نجی ایئر لائنز کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز منسوخ ہونے پر باراتیوں کے ساتھ جانے والے دولہے نے ایئر پورٹ پر احتجاج کیا بتایا گیا کہ گوجرانوالہ کے شہری رضوان امانت کی جمعے کی رات کراچی میں نکاح کی تقریب تھی جس کیلئے اس نے لاہور سے کراچی کیلئے نجی ایئر لائن کی پرواز403 سے ٹکٹیں بک کرا رکھی تھیں دولہا رضوان جب دوستوں اور عزیزوں کے ہمراہ ایئر پورٹ پہنچا تو بتایا گیا کہ پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔ جس پر متاثرہ دولہا اور باراتی ایئر پورٹ پر سراپا احتجاج بن گئے۔