افغانستان میں خاتون کا خودکش حملہ،3بچوں سمیت4ہلاک

December 12, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 17

جلال آباد شہر میں غیرملکی خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، افغان انٹیلی جنس اہلکاروں کو نشانہ بنایا
انٹیلی جنس اہلکار علاقے میں غیرملکیوں کے خلاف سرچ آپریشن کررہے تھے ایک خاتون نے حملہ کردیا
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں غیر ملکی خاتون کے خود کش حملے میں افغان انٹیلی جنس کے اہلکار سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جلال آباد شہر میں پیش آیا جہاں ایک غیر ملکی خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے اور انٹیلی جن اہلکار ہلاک ہوگیا، خاتون بمبار کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انٹیلی جنس اہلکار داروناتا کے علاقے غیر ملکی دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہے تھے۔ ننگر ہار مشرقی افغانستان کا شورش زدہ صوبہ ہے جہاں بٖڑی تعداد میں عسکریت پسند گروپ سرگرم ہیں۔