کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، نہال ہاشمی

December 12, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 27

ضلع جنوبی ،ملیر اور غربی میں حکومت سازی کے لیے ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے بات چیت جاری ہے
جن حلقوں میں دھاندلی کی گئی ہے اس کے خلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں گے، کراچی میں پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں ضلع جنوبی، غربی اور ملیر میں حکومت سازی کیلئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے بات چیت کر رہے ہیں ایسا فارمولا بنایا جائے گا جس کے تحت مسلم لیگ ن کی بلدیاتی اداروں میں زیادہ نمائندگی ہو سکے۔ کراچی کی جن یونین کمیٹیوں میں دھاندلی کی گئی ہے اس کے خلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملیر یونین کمیٹی نمبر4 مجید کالونی سے نو منتخب چیئر مین محمد فیروز خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا نہال ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار پریذائیڈنگ افسران ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کے دبائو پر مختلف یونین کمیٹیوں میں نتائج تبدیل کئے اور بعض یوسیز میں دھاندلی کرائی گئی۔