شہر میں حادثات ، کے الیکٹرک کے2 ملازمین سمیت6 افراد ہلاک

December 12, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 32

نیٹی جیٹی پل پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دونوں دوست شدید زخمی ہوئے، اسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گئے
ٹرین کی زد میں آکر نوجوان کٹ گیا، نرسری میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان چل بسا، فشری میں سلنڈر پھٹنے سے3 زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائد میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میںکے الیکٹرک کے دو ملازمین سمیت 6 افراد جاںبحق ہوگئے۔فشری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار کار نمبر AFA-008 کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ شیخ احمد اور 30 سالہ جہانزیب شدید زخمی ہوگئے جن کوفوری طورپر سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، ہیڈ محرر شیربہادر مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کارسمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، متوفیان کے الیکٹرک کے ملازم تھے ، متوفی شیخ احمد بلدیہ ٹائون اور جہانزیب لیاری کا رہائشی تھا۔جمعہ گوٹھ کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس کی زد میں آکر 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا۔شاہراہ فیصل کے علاقے نرسری ٹریفک سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 25سالہ محمد امان ولد محمد انور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پولیس نے جناح اسپتال پہنچائی۔شیرشاہ کے علاقے میں قائم لنڈا بازارمیں پرسرار طور پر وزنی چیز گرنے سے 30سالہ وارث جان ولد رحمان جان جاں بحق ہوگیا ۔ڈاکس کے علاقے فشری کے قریب ایل پی جی کی دکان میں گیس سلنڈرذور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد 26 سالہ بادشاہ خان، 24 سالہ فاروق اور 24 سالہ خستہ خان زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پربرنس وارڈ سول اسپتال پہنچایا گیا ‘ شیر شاہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرنے والے نوجوان 20سالہ محمد موسی ولد ہاشم کو کچل دیا اور فرار ہوگیا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا۔

ابراہیم حیدری میں
سمندر سے کمسن بچے کی لاش برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)ابراہیم حیدری میں سمندر سے کمسن بچے کی لاش ملی ہے۔ابراہیم حیدری کے علاقے ساحلی سمندر سے 3سالہ بچے کی لاش ملی ہے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا گیاپولیس کے مطابق متوفی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوا ہے اسکے جسم پر کسی قسم کے تشدد کانشان نظر نہیں آیا اور خدشہ ہے کہ گذرشتہ روز ڈوب گیا تھا اور پانی اترنے پر لاش نظر آئی ہے تاہم متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

سرجانی میں گھر سے پھندا لگی لاش برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)سرجانی ٹائو ن کے علاقے میں پرسرار طور پر گھر سے پھند الگی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے تہیسر ٹائون سیکٹر 50بی میں قائم مکان سے 46سالہ عبدالحسن بنگالی ولد لعل خان کی پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو اسکے اہلخانہ لاش لیجا چکے تھے ،پولیس فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی ،ایس ایچ او امتیاز میر جت نے بتایا کہ اہلخانہ پولیس کو بغیر بتائے لاش کو پھندے سے نکال کر اسپتا ل لیکرچلے گئے تھے ،جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ موت دم گھوٹنے کے باعث ہوئی تاہم جسم پر کوئی تشدد کا نشان نہیں تھا ،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ متوفی عبدالحسن نے گھریلوں پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کی ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ،پولیس کے مطابق پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

گلستان جوہر میں، پولیس سے مقابلے میں بدنام ملزم مدثر چیف کا بھانجا ہلاک
شاہراہ فیصل پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سفاری پارک کے قریب چھاپہ مارا تھا، ملزمان نے فائرنگ کردی
فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، ہلاک ہونے والا ملزم اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث تھا
کراچی (کرائم رپورٹر)شاہراہ فیصل پولیس نے گلستان جوہر میں مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات فروش و ٹارگٹ کلر کی ٹیمیں چلانے والے مدثرچیف اور مظفر بھٹوکے بھانجے کو ہلاک اسکے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ، ملزمان قتل ،بھتہ خوری ،اغواء سمیت دیگر جرائم میںملوث تھے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر بلاک 16 اے سفاری پارک کے قریب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی ،جہاں ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شرو ع کردی ِ،ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان شدید زخمی ہوگئے جبکہ انکے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے زخمی ہونے والے ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی کو شش کی گئی تاہم اسپتال منتقلی کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے ساتھی کو طبی امداد دی جارہی ہے ،ایس ایچ او غلام نبی آفریدی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سفیر عرف سفیری ولد صغیر کے نام سے جبکہ زخمی کی شناخت منصور ولد منظور حسین کے نام سے ہوئی ،پولیس نے بتایاکہ سفیر عرف سفیری پہلوان گوٹھ کے بدنام زمانہ منشیات فروش و ٹارگٹ کلر کی ٹیمیں چلانے والے مدثر بنگش عرف چیف عرف لنگڑا اسکا بھائی مظفربھٹوکا بھانجہ تھا ،مدثر لنگڑامتحدہ قومی موومنٹ کے علاقے کا عہدیداران بتا تا ہے ، جبکہ پہلوان گوٹھ میں یہ منشیات فروشی کرواتا ہے ،جبکہ ٹارگٹ کلر کی ٹیمیں بھی چلاتا ہے،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث ہے ، مدثر کے مظفر بھٹو،مزمل بنگش سمیت 3 بھائی پولیس اور سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

شرافی گوٹھ میں رکشہ ڈرائیور قتل
الفلاح ندی کے قریب رکشہ میں لاش کی اطلاع ایک شہری نے فون پر پولیس کو دی تھی
پولیس ذاتی دشمنی پر قتل یا ڈکیتی مزاحمت کے بارے میں تفتیش کررہی ہے،مقتول کورنگی کا رہائشی تھا
کراچی(کرائم رپورٹر)شرافی گوٹھ کے علاقے الفلاح ندی کے قریب رکشے میں لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میںلیکر جناح اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او نصرت شیخ نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ پولیس کو 15مددگار پولیس نے ا طلاع دی تھی کہ مذکورہ مقام پر رکشے میںلاش پڑی ہوئی ہے ،پولیس جب وہاں پہنچی تو رکشے میں لاش پڑئی ہوئی تھی اور خون بہہ رہا تھا ،پولیس نے جب لاش اسپتال پہنچائی تو معلوم ہوا کہ نامعلو م ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول کی جیب سے ملنے والے ڈرائیونگ لائسنس کے مطابق مقتول کی شناخت 40سالہ محمد اصفر ولد محمد یاسین کے نام سے ہوئی ،مقتول کا ایڈریس کورنگی نمبر6درج تھا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی اور مذکورہ پتہ پر پولیس کو روانہ کیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ذاتی ،ڈکیتی اور دیگر محرکات پر تفتیش کررہی ہے ۔

لیاری میں فائرنگ سے نوجوان زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)بغدادی کے علاقے لیاری میں واقعہ علی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں عرفان نامی شخص زخمی ہواجسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

آج صبح شاہ فیصل سے مغوی نوجوان کی لاش ملی
کراچی(کرائم رپورٹر) صبح سویرے شاہ فیصل کالونی سے مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح الفلاح تھانے کی حدود شاہ فیصل کالونی گلوبل ٹائون کی کچرا کنڈی سے قالین میں لپٹی ہوئی 28سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قالین میں لپیٹ کر مذکورہ مقام پر پھینک دیا اور مقتول کی شناخت مٹانے کے لیے قالین سمیت لاش کو مٹی کا تیل چھڑک کر جلا دیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاش مکمل طور پر آگ میں جھلسی ہوئی ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کی شناخت کے لیے ایدھی ہوم منتقل کردی ہے۔