سندھ اسمبلی، رینجرز اختیارات کے حوالے سے قرار داد پیش نہ ہوسکی

December 12, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 27

اپوزیشن کی سندھ حکومت پر تنقید ،رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے ،اپوزیشن رہنما
اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود قرارداد پیش نہ ہو نے سے اس کی حیثیت ختم ہوگئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کو دوسرے روز بھی رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کے حوالے سے قرار داد پیش نہیں ہو سکی یہ قرار داد پیر کو پیش ہو سکتی ہے اپوزیشن جماعتوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں اس نے اس معاملے پر ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے سندھ حکومت نے اس معاملے کو متنازعہ بنا دیا ہے اجلاس کے ایجنڈے میں قرار داد شامل ہونے کے باوجود اسے اسمبلی میں پیش نہ کرنے سے اس قرار داد کی حیثیت ختم ہوگئی ہے سندھ حکومت اس معاملے کو متنازعہ نہ بنائے اگر تصادم کی راہ اختیار کی گئی تو خوفناک نتائج بر آمد ہوں گے۔ اگر سندھ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا فیصلہ فوری طور پر نہ کیا تو وفاقی حکومت آرٹیکل 245 کا استعمال کر سکتی ہے۔