کے الیکٹرک کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں تعاون کرے گا

December 12, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 31

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بور ڈ اور کے الیکٹرک جلد ایم او یو پر دستخط کرینگے، روشن علی
کراچی(سٹی رپورٹر) کے الیکٹرک کے بزنس ڈویلپمنٹ سیکٹر کے ایک وفد نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ روشن علی شیخ سے ان کے دفتر میںملاقات کی جس میں کچرے سے بجلی پیداکرنے کے تمام منصوبوں میں اسٹریٹیجک پارٹنر شپ پر مکمل اتفاق رائے کیا گیا اجلاس میں کے الیکٹرک کی جانب سے اریشہ حیدر، وقار عظیم اور دیگر نے شرکت کی جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے ایگزیکٹیوڈائریکٹرز محمد اسلم کھوسواور ڈاکٹر عبدالجبار شیخ شریک تھے ۔ روشن علی شیخ نے اس موقع پر بتایا کہ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کے تحت کے الیکٹرک کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کمپنیز کو ایک جوائنٹ ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات مہیاکریگاجس کے تحت سرمایہ کا رو کمپنیز کو پاور جنریٹر ایگریمنٹ اور نیپرا کے ساتھ بجلی کے ٹیرف کے حصول کی کاوشوں میںکے الیکٹرک مکمل تعاون اور مددفراہم کریگا ۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں بورڈ کی منظوری سے کے الیکٹرک اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے درمیان ایک ایم اویو(MoU)بھی جلد سائن کیا جائے گا۔ روشن علی شیخ نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کراچی میں سرمایہ کاری کے بھرپور اور محفوظ مواقع موجود ہیں۔