پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

December 12, 2015 4:45 pm0 commentsViews: 29

زیر زمین پانی کی سطح کم اور پہاڑوں پر موجود گلیشئر پگھلتے جا رہے ہیں، ماہرین
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی آبادی انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے اور زیر زمین پانی کی سطح کم ہورہی ہے‘ اسی طرح یہاں پہاڑوں پر موجود گلشیئر تیزی سے پگھلتے جارہے ہیں اور یہ سب عوامل ایک ٹائم بم کی شکل اختیار کررہے ہیں‘ دنیا کے3شاندار پہاڑی سلسلے ہمالیہ‘ ہندو کش اور قراقرم پاکستان کے شمال میں واقع ہیں۔قطب شمالی اور قطب جنوبی کے بعد دنیا میں برف کے سب سے بڑے ذخائر بھی انہی3پہاڑی سلسلوں پر ہیں۔ یہی پہاڑی سلسلے دریائے سندھ کے پانی کی طاقت ہیں اور دریائے سندھ ملک کے وسیع رقبے کو سیراب کرتا ہے جو وسطی پنجاب سے ہوتا ہوا کراچی سے قریبی بحیرہ عرب میں جا گرتا ہے‘ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 20برس پہلے برف پہاڑ کے وسیع حصے کو ڈھانپے ہوئے تھی اور اب کئی حصے برف سے بالکل خالی ہوچکے ہیں‘ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق پاکستان کی آبادی سن 2050 تک 30کروڑ سے بھی تجاوز کرجائیگی اور اس بڑھتے ہوئے ملک کو لاحق موسمیاتی خطرے کا اندازہ چینی گیٹ وے پر واقع پاسوکی طرح پگھلتے ہوئے گلشیئرز سے لگایا جاسکتا ہے۔