یوسف گوٹھ سے لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل پکڑا گیا

December 12, 2015 4:48 pm0 commentsViews: 40

کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 40 ہزار ڈیزل اپنے قبضے میں لے لیا
اسمگلروں نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، مسافربسوں میں اضافی ٹنکیاں لگوا کر تیل اسمگل کررہے ہیں
کراچی(کرائم رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس کی یوسف گوٹھ میں کارروائی لاکھوںروپے مالیت کا40ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میںلے لیا گیا،گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے ایک اطلاع پر یوسف گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا 40ہزار ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔کسٹم انٹیلی جنس حکام کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل اسمگلروں نے اسمگلنگ کا نیا طریقہ نکالتے ہوئے مسافر بسوں میں اضافی پیٹرول ،ڈیزل کی ٹنکیاں لگوا لی ہیں اور انہی کے ذریعے ڈیزل اسمگل کرکے شہر میں تقسیم کیا جاتاہے۔کسٹم حکام کے مطابق جس وقت کارروائی کی گئی تو گودام کے مالک حسن اور حسین فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے۔کسٹم حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔