سہراب گوٹھ، انڈر بائی پاس پر کنٹینر ٹرک سمیت الٹ گیا

December 12, 2015 4:49 pm0 commentsViews: 34

ٹریفک کی روانی متاثر ،سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، رات گئے ٹریفک بحال کر دیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر) ایف صنعتی ایریا کے علاقے سہراب گوٹھ پل کے نیچے واقعہ انڈر بائی پاس میں ٹرک نمبر TKT-4101 پرلوڈ کنٹینر انڈر بائی پاس کی چھت سے ٹکرائے جانے کے بعد ٹرک سمیت الٹ گیاجس کے سبب انڈر بائی پاس پر ٹریفک کی روانی رک گئی اورمذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،آخری اطلاع موصول ہونے تک پولیس اور انتظامیہ مذکورہ ٹرک اور اس پر لدے کنٹینر کو ہٹانے میں مصروف ہوگئے۔اور رات گئے ٹرک ہٹا کر ٹریفک بحال کردیا گیا۔