پربھودیوا کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے،مادھوری

December 12, 2015 4:52 pm0 commentsViews: 28

رقص میرا شوق اور میرے لئے خوشی کا باعث ہے
اچھا اسکرپٹ ملا تو فلم میں ضرور کام کروں گی
نئی دہلی( نیٹ نیوز) مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر میں تقریباً ہر ہیرو کے ساتھ رقص کیا ہے اور میں نے ان میں سے ہرایک کے ساتھ آرام دہ اور پرسکون رہ کر ڈانس کیا ہے‘ لیکن پربھودیو ایک ایسے ڈانسر ہیں جن کے ساتھ مجھے ڈانس کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے‘ پربھو کے ساتھ میں حیرت پرفارم کیا‘ تو یہ ایک انگیز تجربہ تھا‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا‘ مادھوری کا کہنا تھا کہ رقص میرا شوق رہا ہے اور یہ میری خوشی بن گیا ہے‘ اور میں اپنی اس خوشی کو سب کے ساتھ پھیلانا چاہتی ہوں‘ انہوں نے مزید کہا کہ فلم ’’ گلاب گینگ میں‘‘48 سالہ خاتون کا ایک منفرد کردار نبھایا تھا‘ جسے مداحوں نے بہت سراہا‘ گلاب گینگ کے بعد ابھی تک کوئی نئی فلم سائن نہیں کی اچھے اسکرپٹ کی تلاش ہے‘ اگر کوئی اچھا اسکرپٹ ملا تو ضرور کام کروں گی۔