پریانیکا نے سب سے دلکش خاتون کا اعزاز جیت لیا

December 12, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 27

لندن( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا ن ایک سالانہ برطانوی سروے میں ایشیا کی سب سے دلکش خاتون کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئیں۔ بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق لندن کے اخبار ایسٹرن آئی میں2015 کی دلکش ایشیائی خواتین کے حوالے سے سروے ہوا جس میں بالی ووڈ اداکارہ کو لاکھوں کی تعداد میں ووٹ ملے‘ پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ یہ خطاب حاصل کرکے کافی خوش ہیں‘ انہوں نے ووٹ دینے والے مداحوں اور برطانوی اخبار کا شکریہ بھی ادا کیا‘ خیال رہے کہ گزشتہ چار سالوں میں پریانکا نے تیسری بار یہ خطاب حاصل کیا ہے‘ پریانکا کو ان کے غیر ملکی ڈرامہ سیریل ’’ اے بی سی کونٹیکو‘‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی پذیرائی مل رہی ہے‘ اس ڈرامہ سیریل کی کہانی ایف بی آئی اکیڈمی کے گرد گھومتی ہے۔